اردو زبان کے چند اہم اصناف
.*# اردو زبان کی چند اہم اصناف #*
*حمد* : وہ نظم جس میں اللہ تعالی کی تعریف ہو۔
*نعت* : رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں لکھی گئی تعریفی نظم۔
*قصیدہ/منقبت* : کسی بھی شخصیت کی شان میں لکھی گئی توصیفی نظم۔
*مثنوی* :چھوٹی بحر کی نظم جس کے ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں اور ہر شعر کا قافیہ الگ ہو۔
*مرثیہ* : کسی کی موت پہ اظہارِ رنج کی شاعری۔
*غزل* : عورتوں کے عشق، حسن و جمال اور ہجر و فراق پہ شاعری
*نظم*: ایک ہی مضمون والی مربوط شاعری۔
*قطعہ*: بغیر مطلع کے دو یا دو سے ذیادہ اشعار جس میں ایک ہی مضمون کا تسلسل ہو۔
*رباعی*: چار مصرعوں کی نظم جس کا پہلا دوسرا اور چوتھا مصرع ہم قافیہ ہوں۔
*مخمس*: وہ نظم جس کے بند پانچ پانچ مصرعوں کے ہوں۔
*مسدس*: وہ نظم جس کے ہر بند کے چھے مصرعے ہوں۔
*داستان*: کہانی کی قدیم قسم۔
*ناول*: مسلسل طویل قصہ جس کاموضوع انسانی زندگی ہو اور کردار متنوع ہوں۔
*افسانہ*: مختصر کہانی
*ڈرامہ* : کہانی جس کو اسٹیج پہ کرداروں کی مدد سے پیش کیا جائے۔
*انشائیہ*: ہلکا پھلکا مضمون جس میں زندگی کے کسی موضوع پر لکھا جائے
*خاکہ*: کسی شخصیت کی مختصر مگر جامع تصویر کشی۔
*مضمون*: کسی معین موضوع پر خیالات و محسوسات کا اظہار۔
*آپ بیتی*: خود نوشت و سوانح عمری۔
*سفر نامہ*: سفری واقعات و مشاہدات
*مکتوب نگاری*: خط لکھنا
*سوانح عمری*: کسی عام یا خاص شخص کی حیات کا بیانیہ جس میں اس کے باالتفصیل حالات لکھے ہوں۔_*